بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 4 نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اسلام آباد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوانوں عادل اور فاروق کی نماز جنازہ پولیس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جبکہ انیس شکیل کی نماز جنازہ جبڑی میں ادا کی گئی۔

دوسری جانب حیدر علی کی نماز جنازہ کوٹکے میں ادا کی گئی، چاروں نوجوانوں کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ جی الیون سگنل پر پروٹوکول کی 5گاڑیوں کے لال اشارہ توڑنے کے باعث پیش آیا۔ 

فور ویلر گاڑی نے چھوٹی گاڑی کو ٹکر ماری تو موٹر سائیکل بھی زد میں آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔

کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.