بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی مسلم کونسل کی سربراہ پہلی بار ایک خاتون نامزد

لندن: برطانیہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی امبریلا آرگنائزیشن مسلم کونسل آف برطانیہ نے پہلی مرتبہ 29 سالہ زارا محمد نامی ایک خاتون کو ادارے کا سربراہ منتخب کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زارا محمد مسلم کونسل سے وابستہ گروپوں کے پول میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی زارا کے نئی سکریٹری جنرل منتخب ہوئی ہیں۔

اس موقع پر زارا کا کہنا تھا کہ بڑی مسلم تنظیم کے اس عہدے کیلئے میری تقرری باعث فخر ہے اور مجھے امید ہے کہ میں خواتین اور نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ قائدانہ کردار اپنانے کیلئے متاثر کرسکوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں خواتین بعض اوقات قائدانہ کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں حالانکہ خواتین میں اس منصب کیلئے اہلیت بھی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ زارا سے پہلے ہارون خان ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر تھے۔ اس عہدے پر قائز رہنے کی مدت چار سال متعین ہوتی ہے۔

The post برطانوی مسلم کونسل کی سربراہ پہلی بار ایک خاتون نامزد appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.