بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتظار قتل کیس: وکلا کے دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ 

فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ انتظار قتل کیس کا فیصلہ 30 جولائی کو سنایا جائے گا۔

واقعے کی عینی شاہد مدیحہ کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور انتظار جوس پی کرجا رہےتھےکہ دو گاڑیوں نے ہمیں روکا، رکے تو انہوں نےہمیں جانےکا اشارہ کیا، جانے لگے تو فائرنگ شروع کر دی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 13 جنوری 2018 کو فائرنگ سے نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 اہلکار گرفتار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.