بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے حبس اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور نے واسا حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، کینال روڈ، گڑھی شاہو اورڈیوس روڈ پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردو نواح میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں۔

ادھر کمشنر لاہور محمد عثمان نے واسا کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ڈسپوزل پمپس فعال رکھے جائیں اور انڈر پاسز سمیت دیگر نشیبی مقامات پر نظر رکھی جائے۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں بھی نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.