جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت 84 ہزار ڈوز سندھ حکومت کو دے رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 84 ہزار ڈوز سندھ حکومت کو دے رہی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے فیز میں کراچی اور شہید بینظیر آباد میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ نے وفاق کو خط لکھا تھاکہ ہم ویکسین خود بھی منگوانا چاہتےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.