نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کولن منرو کی پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔
کولن منرو نے کہا کہ قرنطینہ سلاٹ نہ ملنے کی وجہ سے بہت مشکل ہو رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شدید خواہش تھی کہ پاکستان سُپرلیگ کے لیے جاؤں، مس ہونے پر افسوس ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ کولن منرو کی پی ایس ایل سے دستبرداری پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ کولن منرو کو قرنطینہ کی سلاٹ مل جائے۔
پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کے ابتدائی 20 میچز شہر قائد میں کھیلےجائیں گے جبکہ آخری 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔
Comments are closed.