بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ابھی تک سب سے زیادہ گلشن حدید میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے شہر قائد میں شروع ہوئی مون سون کی پہلی بارش کا سلسلہ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی صورت میں جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک گلشن حدید کے بعد نوری آباد میں سب سے زیادہ 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بارش کی صورتحال کچھ اس طرح رہی کہ پی اےایف فیصل بیس پر 5، یونیورسٹی روڈ پر 4اعشاریہ 3 ،لانڈھی میں 4، سعدی ٹاؤن میں 3اعشاریہ6 ، جناح ٹرمینل 3اعشاریہ 2 ، سرجانی ٹاون میں 2اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد، ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر کے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.