بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: CAA کا ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے باندھنے کا حکم

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری ہلکی اور تیز بارش کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔

سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بارش معتدل ہے اس میں پروازوں کو کوئی دشواری نہیں ہے۔

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ابھی تک سب سے زیادہ گلشن حدید میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیاروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے باندھا گیا ہے، جبکہ بارش کےباعث تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے مزید بتایا کہ طوفانی بارش میں تیزہوائوں سے کھڑے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے،اس لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کی پہلی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.