جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کابل دھماکے، جمعیت اصلاح کے مرکزی رہنما جاں بحق، طالبان کی مذمت

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگر بم دھماکوں میں جمعیت اصلاح کے مرکزی رہنما  محمد عاطف جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے  جب کہ طالبان نے  قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں 3 گھنٹوں کے وقفے  سے مختلف علاقوں میں بم دھماکے ہوئے جس میں ایک شہری اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا صبح ساڑھے سات بجے شہر کے وسط میں واقع جوئی شیر علاقے میں پولیس وین کے قریب ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی  محکمہ انسداد منشیات  کی تھی۔

کابل کې درې چاودنې

دوسرا دھماکا ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سلیم کاروان علاقے میں ہوا جس میں ایک شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جس میں ایک کی شناخت محمد عاطف کے نام سے ہوئی۔

جمعیت اصلاح نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں مرکزی کونسل کے رکن محمد عاطف ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے جب کہ دو زخمی ہوئے۔

بی بی سی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے محمد عاطف کے قتل کی مذکرتے ہوئے کہا ہے کہ علما، صحافیوں، سیاسی اور سماجی شخصیات کا قتل شیطانی دائرے کا کام ہے۔

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا دھماکا شہر کے تیسرے ضلع کے نواب آباد کے علاقے میں ہوا جس میں ایک شہری زخمی ہوا۔

The post کابل دھماکے، جمعیت اصلاح کے مرکزی رہنما جاں بحق، طالبان کی مذمت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.