معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایگزیکٹیو لیول سے کم درجے کے ملازمین کو عالمی وبا کے دوران کام کرنے پر 1500 ڈالر یعنی تقریباً 2 لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر اس مشکل سال میں اپنی ذمے داری انجام دینے کی وجہ سے کمپنی نے ملازمین کی تعریف میں انہیں تحفے کے طور پر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا ان کی تنخواہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نائب صدر سے کم درجے کے ملازمین کو بونس دیا جائے گا جس میں پارٹ ٹائم کام کرنے والے ملازم بھی شامل ہیں تاہم بونس ان کو دیا جائے گا جنہوں نے کمپنی میں رواں سال کے مارچ سے قبل شمولیت اختیار کی تھی۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مائیکرو سافٹ کو گزشتہ برس کی نسبت 38 فیصد زیادہ منافع بھی ہوا ہے۔
Comments are closed.