امریکا میں ایک بارہ فٹ لمبے اژدھے کو اس وقت کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا جب وہ ایک ایکوریم سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد بلیو زو نامی انٹر ایکٹیو ایکوریم انتظامیہ نے ایک دیوار کاٹ کر جگہ بنائی اور اسے وہاں سے نکالا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک مال میں واقع بلیو زو نامی انٹر ایکٹیو ایکوریم سے یہ اژدھا فرار ہو کر کہیں جاکر پھنس گیا تھا۔
جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے اس بارہ فٹ لمبے اژدھے کو جس کا نام کارا ہے، نکالنے کے لیے ایک دیوار کاٹی اور اسے وہاں سے نکالکر دوبارہ ایکوریم میں منتقل کیا، چڑیا گھر انتظامیہ نے ریسکیو کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی ہے۔ جس دیکھ کر یوزرز مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔
Comments are closed.