بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو نہیں ہوگا تو غربت بڑھے گی، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاتا، غربت بڑھتی جائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں اس سال جون میں پچھلے سال جون کی نسبت 15.37 فیصد زیادہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ غریب ترین 20 فیصد افراد کے لیے یہ اضافہ 17.58 فیصد تھا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے ہی 2 کروڑ پاکستانیوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.