بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، لیاقت آباد میں گجر نالے کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجر نالے کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے سیکڑوں گیلن صاف پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

دوپہر تین بجے سے پھٹی پائپ لائن کی تاحال مرمت نہ کی جاسکی۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی کئی بار مختلف علاقوں میں پانی کی پائپ لائنیں پھٹنے کی وجہ سے ہزاروں گیلن صاف پانی ضائع ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.