ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا، دس روزہ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے دن کے سیشن میں نیٹس پر ٹریننگ کی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں این ایچ پی سی کوچز کی زیر نگرانی شروع ہونے والے کیمپ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 اراکین کے علاوہ مختلف فارمیٹس کے پرفارمرز کو بھی بلایا گیا۔
پہلے روز کھلاڑیوں نے دن تین بجے سے شام چھ بجے تک ثقلین مشتاق، محمد یوسف اور مشتاق احمد کے زیر نگرانی ٹریننگ کی۔
فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے علیحدہ علیحدہ نیٹس پر بیٹسمینوں نے اپنی مہارت کو نکھارا جبکہ فیلڈنگ کی پریکٹس بھی خوب کی گئی، کیمپ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔
پہلے روز ٹریننگ کے بعد جمعرات سے پلیئرز کے درمیان چار روزہ سیناریو بیسڈ میچ شروع ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے جائیں گے۔
Comments are closed.