وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس اور مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دے گی اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
Comments are closed.