بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور کی تمام احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل

لاہور میں ایف آئی اے، کسٹم اور اسپیشل عدالتوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جبکہ شہر کی تمام احتساب عدالتوں کو وفاقی کالونی منتقل کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں عدالتوں کو جوڈیشل کمپلیکس سے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا کہا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف آئی اے کی اسپیشل سینٹرل کورٹس کی 3 عدالتیں لٹن روڈ ٹیپا بلڈنگ منتقل ہونگی جبکہ ایف آئی اے کی اسپیشل کورٹ کسٹم اینڈ ٹیکسیشن اسمگلنگ کی عدالت بھی لٹن روڈ منتقل ہوگی۔

ایف آئی اے کی کورٹ ، پراپرٹی کاپی رائٹ بھی لٹن روڈ منتقل ہوگی ،جبکہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ ون کو ڈیوس روڈ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ جرائم ٹو کی عدالت کو بھی ڈیوس روڈ شفٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور کی تمام احتساب عدالتوں کووفاقی کالونی منتقل کر دیا گیا جس کے بعد آج سے نیب کیسز کی سماعت وفاقی کالونی میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے کیس کی سماعت بھی آج وفاقی کالونی میں قائم عدالت میں ہوگی، اس کے علاوہ جوڈیشل کمپلیکس کو ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.