بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواجہ آصف کیخلاف احتساب عدالت میں سماعت ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ محمد آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی، خواجہ آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ وفاقی کالونی میں قائم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور میں ایف آئی اے، کسٹم اور اسپیشل عدالتوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جبکہ شہر کی تمام احتساب عدالتوں کو وفاقی کالونی منتقل کر دیا گیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی، وفاقی کالونی میں احتساب عدالت کی منتقلی کے بعد یہ پہلی پیشی تھی۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے، 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.