اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عمر سعید شیخ کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمر سعید شیخ کی ممکنہ رہائی کی صورت میں بین الاقوامی دباؤ کے تناظر میں اس کا نام مشتبہ افراد کی فورتھ شیڈول فہرست میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔ شیڈول فورتھ میں شامل افراد کو مشتبہ دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے اور اس فہرست میں شامل افراد متعلقہ پولیس ایس ایچ او کی منظوری کے بغیر اپنا علاقہ نہیں چھوڑ سکتے اور نہ ہی وہ بینک اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈینیل پرل کیس میں سپریم کورٹ نے عمر شیخ کو بری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے عمر سعید شیخ کا نام انسداد دہشتگردی ایکٹ 1999 کے تحت مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
The post وفاقی حکومت کا عمر شیخ کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.