جدید مشینری ہونے کے باوجود چھٹے روز بھی امریکا کی ریاست فلوریڈا میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے 150 افراد میں سے کسی ایک کو بھی تاحال زندہ نہ نکالا جاسکا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 13 منزلہ عمارت کے ملبے سے گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کے سربراہ نے عمارت مخدوش ہونے کے خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے تاہم کسی نے نوٹس تک نہ لیا۔
انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔
میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔
Comments are closed.