مکمل امریکی انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا، افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن مِلر نے امریکی انخلاء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں جنرل آسٹن مِلر نے کہا کہ طالبان تیزی سے افغانستان کے بالخصوص شمالی علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں، اس پیش قدمی سے پُر تشدد کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن صرف سیاسی مفاہمت سے آسکتا ہے، افغان فورسز کی مدد کے لیے تعینات ملیشیا سے ملک خانہ جنگی میں دھکیلا جائے گا اور تشدد میں خاطر خواہ کمی کے بغیر افغانستان کا سیاسی حل مزید مشکل ہوتا جائے گا۔
جنرل آسٹن مِلر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ کی میراث کا تعین تاریخ کرے گی۔
Comments are closed.