کیا اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے بجٹ کے معاملے پر حکومت کے لیے میدان خالی چھوڑ دیا؟
بجٹ منظوری اجلاس سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت 14 ن لیگی اراکین غائب رہے۔
قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ 2021-22 کو منظور کرلیا گیا ،اس کے بعد فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ایوان میں 30 لیگی نہیں آئےجس کے بعد بجٹ باآسانی پاس ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے سے قیادت کی گرفت کمزور ہوئی ہے، لگتاہے ن لیگ میں پاور کرائسز بہت بڑھ گیا۔
احسن اقبال نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی اور کہا کہ ن لیگ کی بھاری اکثریت ایوان میں موجود تھی۔ بہنوئی کے انتقال کے باعث شہباز شریف ایوان میں نہیں آسکے۔
Comments are closed.