بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین تبدیل کرکے لگانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، امارتی ماہر صحت

کورونا ویکسین سائنوفارم کے دونوں ڈوز کے بعد فائزر کا ایک ڈوز لگانے سے جسم میں کوویڈ وائرس کے خلاف زبردست قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

ابوظبی کے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے سینیئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مختلف کوویڈ ویکسین کے ڈوز ادل بدل کر استعمال کرنا کورونا وائرس کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔

ابو ظبی کا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ 6 ماہ پہلے سائنو فارم کا دوسرا ڈوز لگانے والوں کو اسی کا تیسرا ڈوز بھی پیش کر رہا ہے۔

جرمنی میں جاری تحقیق میں لوگوں کو پہلی ڈوز ایسٹرازینیکا کی لگائی گئی، اُس کے 2 مہینے بعد دوسری ڈوز فائزر کی لگائی گئی تو پتہ چلا کہ دو مختلف ویکسین لگنے والوں میں قوتِ مدافعت 4 گنا زیادہ رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.