بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم شہر کی گیس بحالی کا فوری حکم دیں، کراچی چیمبر

ایوان صنعت و تجارت کراچی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کی گیس بحالی کا فوری حکم دیں۔ گیس کے معاملے پر بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا خمیازہ کراچی کیوں بھگتے، اس حوالے سے بدانتظامی کی تحقیقات کرائی جائے۔

گیس کی عدم فراہمی پر کراچی چیمبر کے اعلامیے میں حکومت سے سوال کیا گیا ہے کہ ہر تین سے چار مہینوں میں گیس بندش کا معاملہ کراچی کو ہی کیوں درپیش رہتا ہے؟

کیا ایسے واقعات جان بوجھ کر اس لئے پیدا کئے جاتے ہیں کہ کراچی کے صنعتکار اپنی صنعتوں اور سرمائے کو بیرونی ملک منتقل کرنے پر مجبور ہرجائیں۔

چیمبر اعلامیے کے مطابق گیس بندش سے صنعتی سرگرمیاں معطل ہیں اور یومیہ برآمدات کی مد میں چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

اعلامیے میں گیس فیلڈ کی مرمت کی پلاننگ اور اس کی اطلاع کم از کم چھ ماہ قبل دیئے جانے اور کراچی کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی فوری بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.