![](https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2021/02/us-nobel.jpg)
اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان امن معاہدوں میں کردار ادا کرنے پر وائٹ ہاوس کےسابق مشیرجیرڈکشنراوران کے معاون آوی بیرکوٹیز کو نوبیل امن انعام کیلئےنامزد کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی وکیل آن ڈرشوویٹزنےدونوں شخصیات کوامن کےنوبیل انعام کیلئے نامزد کیا۔ جیرڈ کشنراورآوی بیرکوٹیزنےاسرائیل،عرب ملکوں کےدرمیان امن معاہدوں میں اہم کرداراداکیا تھا۔
رڈکشنراورآوی بیرکوٹیزکی کوششوں سے اسرائیل اور4عرب ملکوں میں معاہدےپر دستخط ممکن ہوئے۔
ڈرشوویٹز نے پچھلے سال مواخذے کے مقدمے کی سماعت میں ٹرمپ کا دفاع کیا تھا اور وال اسٹریٹ جرنل میں 20 جنوری کو دیئے گئے ایک تبصرہ میں کہا تھا کہ سینیٹ کو 6 جنوری کو ٹرمپ کے خلاف امریکی دارالحکومت میں طوفان برپا کرنے کے معاملے کو مسترد کرنا چاہئے کیونکہ اب وہ مزیدصدر نہیں ہیں۔
جیرڈکشنر ٹرمپ کے داماد ہیں اور آوی بیرکوٹیز مشرق وسطی کے ایلچی تھے ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش کے مابین معاہدوں میں یہ کلیدی شخصیت تھے۔
ایک بیان میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ انہیں اس انعام کے لئے نامزد ہونے پر فخر ہے جو اکتوبر میں دیا جائے گا۔
The post اسرائیل عرب معاہدے کرانے پر ٹرمپ کے داماد نوبیل انعام کیلیے نامزد appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.