بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ، 30 جاں بحق 80 سے زائد زخمی

کراچی:گھوٹکی کے مقام پر سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریلوے ترجمان  کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ  حادثے کا شکار  بوگیاں کھائی میں جاگریں۔حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

جائے حادثہ سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اندھیرے اور دشوار راستوں کے باعث اسپتال منتقل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا  ہے،جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائوں میں حصہ لے رہے ہیں،امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں،تاہم ٹرین کی8 بوگیوں کو زیادہ نقصان پہنچے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔

ٹرین حادثے کے نتیجے میں شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،تاہم  دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ریلوے کی جانب سے ریلیف ٹرین نہ پہنچنے کی وجہ سے تمام مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،جبکہ کافی تعداد میں بوگیوں میں اب بھی مسافروں کی تعداد موجود ہے جو پھنسی  ہوئی ہے جبکہ صبح سویرے کراچی اور پنجاب سے اپنی منزل کو جانے والی تمام ٹرینیں کو بروقت روک دیا گیا ہے،جس سے پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن شدید  متاثر ہوگیا۔

You might also like

Comments are closed.