بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملا عبدالغنی برادر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن عمل پر تبادلہ خیال

طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کے مطابق طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی برادر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔

وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک اور خطے کی صورتحال کے ساتھ ساتھ  افغان امن عمل اور دوحا معاہدے پر عملدر آمد سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.