جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی (سی او ڈی) پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دستخط کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ دونوں بڑی جماعتیں ہیں اور سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کے خلاف ہیں۔

جے یو آئی ف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے سینیٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں اختلافات کی باتیں صرف میڈیا تک محدود ہیں جبکہ حقیقت میں تمام ہی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.