جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

روس: اپوزیشن لیڈر کی رہائی کیلئے مظاہرے، 3 ہزار افراد گرفتار

روس میں اپوزیشن لیڈر کی رہائی کے لیے ماسکو سمیت کئی شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی اور تین ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ امریکا نے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے روس سے اپوزیشن رہنما کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

روس میں اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی گرفتاری کے خلاف دوسرے اتوار بھی کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے، ماسکو سمیت کئی شہروں میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

روس میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کی امریکا کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کو جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں 17 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.