بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور اور محمود چوہدری کی رسمِ حنا کی تصویر مقبول

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

دو روز قبل محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے ایک روز قبل اس نوبیاہتا جوڑے کی رسمِ حنا کے لیے بھی محفل سجائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.