بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

آرمی چیف کی سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل، دفاع و سلامتی اور فوجی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی تعاون، امن و استحکام  بہتر بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.