بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب، 24 نمازیوں میں کورونا کی تصدیق

سعودی عرب کے 8 علاقوں میں 24 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ 24مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔

کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ اور 5سال قید ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق کورونا سے متعلق افواہ پر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.