بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں کے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد کی ویڈیو

گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد کیا۔ جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو نوجوان کو تھپڑ اور گھونسے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تشدد کروانے والے زمیندار کا الزام ہے کہ متاثرہ شخص کے بھائی نے مختلف اوقات میں چار لاکھ روپے ادھار لیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کے مطابق واقعہ تھانے کی حدود میں واقع حاجی پورہ بازار میں پیش آیا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.