وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رمضان بازاروں سے متعلق کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر اشیا 25فیصد کم قیمتوں پر مل رہی ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلے دعوؤں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس عوامی خدمت جاری ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، پنجاب میں قائم رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کے 63 لاکھ 90 ہزار 35 تھیلے دیئے گئے۔
اُن کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو 8 لاکھ 94 ہزار 259 کلو گرام چینی 65روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ 1200سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
Comments are closed.