ڈنمارک میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوپن ہیگن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جانسن اینڈ جانسن ویکسین ڈنمارک کے ویکسی نیشن پروگرام میں شامل نہیں ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ویکسین کا استعمال روکنے کا فیصلہ خون جمنے کے کیسز سامنے آنے پر کیا گیا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ خون جمنے کے کیسز پر ڈنمارک میں ایسٹرازینیکا کا استعمال بھی روکا جا چکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.