پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کے بیان کو ’ہلکا‘ قرار دے دیا۔
میڈيا نے جب وفاقی وزير کے خطاب کی طرف توجہ دلائی تو جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ یہ ہلکی باتیں ہیں، وہ ایسی باتیں نہیں کرتے۔
جہانگیر ترین نے اپنے کیسز کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی طرف سے علی ظفر کی تعیناتی پر اظہار اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا کیس کرمنل ہے ہی نہیں، ایف ائی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت ہمارا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
آج بھی جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ان کے حامی اراکین ساتھ پہنچے تھے۔
Comments are closed.