بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں 95 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

سعودی عرب میں 95 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام کمشنریوں میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے ذریعے اب تک 95 لاکھ 57 ہزار 948 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے دوران مملکت کے مختلف شہروں سے ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد نے ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرکروایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.