بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کردی

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فردوس عاشق نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے کہا کہ ہم روزانہ ذلیل خوار ہوتے ہیں،یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہ ہو تو ایسی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے، فردوس عاشق نے پروٹوکول نہ ملنے پر غصہ ہونے کے تاثر کی تردید کردی۔

 فردوس عاشق اعوان نے ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی سے متعلق بھی بریف کیا۔

فردوس عاشق نے کہا، آپ کو تو برآمد کیا گیا ہے، رش سب کے لیے ہے ، آپ آسمان سے اتری ہیں کیا ؟۔

 وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انتظامیہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی پر عمل کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.