پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، وہ اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر سندھ ان کے پاس جائیں، ہماری جماعت میں مصطفیٰ کمال جیسے گند کو جمع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی غلیظ زبان الطاف حسین سے سنتے رہے ہیں،ان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مصطفیٰ کمال کو پریس کانفرنس کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔
Comments are closed.