بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی مقبولیت مسلسل کم ہورہی ہے، امیر مقام

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت مسلسل کم ہو رہی ہے۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو ضمنی انتخاب میں پے درپے شکست ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام نے پی ٹی آئی کو آخری نمبر پر پھینک دیا ہے، یہ بات ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.