کورونا وائرس کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے متعلق نادرا نظام میں خامی کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا سسٹم دو ڈوز ویکسین لگوانے والوں کو ہی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ جاری کرسکتا ہے، ایک ڈوز کورونا ویکسین کے حامل افراد نادرا کے کورونا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر پا رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین دو ڈوز میں بھی لگتی ہے اور ایک ڈوز کی ویکسین بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، پاکستان میں صارفین کی اکثریت سنگل ڈوز کین سائنو بائیو استعمال کر رہی ہے۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم میں دو ڈوز والوں کو سرٹیفیکیٹ اس لیے دیا جاتا ہے کہ سنگل ڈوز ابھی حکومت نے شروع نہیں کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام حکومت کے ویکسین نظام سے جڑا ہوا ہے۔
حکومتی نظام میں بھی عوام کو سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز ہوچکا ہے۔
Comments are closed.