بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے اوپر چلی گئی، کوئٹہ میں یہ شرح تقریباً 23 فیصد رہی۔
بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہو گئی۔
صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 20 اعشاریہ 7 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 22 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔
24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 159 مریض سامنے آگئے، جبکہ 5 مزید طلباء اس وباء میں مبتلا ہو گئے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے میں 768 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 89 کیسز سامنے آئے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 528 ہو گئی، ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 505 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 57 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں اس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد 20 ہزار 786 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ہائی فلو آکسیجن میں مبتلا 25 نئے مریض صوبے کے اسپتالوں میں داخل کیئے گئےہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخص کیلئے 372 ٹیسٹ کیئے گئے، اس دوران کورونا کے 89 مریض سامنے آئے۔
کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 22 اعشاریہ 7 فیصد رہی، رپورٹ کے مطابق آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 138 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 5 طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
Comments are closed.