
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں مزید 113 افراد جان سے گئے، اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا، ملک بھر میں 663 وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیرِ علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملتان میں 74 فیصد، مردان میں 70 فیصد، لاہورمیں 68 فیصداور بہاولپورمیں 67 فیصد وینٹی لیٹر زیرِ استعمال ہیں۔
بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں صرف 3 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور وہ بھی خراب ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 113 افراد کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روز مزید 4 ہزار 414 مریض سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10 فیصد رہی۔
Comments are closed.