بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائز کے بھیس میں 2 ڈکیت گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ جمال سے شہریوں نے آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائز کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھارادر پولیس نے ڈکیتی سمیت…

پولیس کے مطابق گلشنِ جمال سے معروف آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائز کے یونیفارم میں لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان تحسین اور خدا ڈنو کو عوام نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائز کی یونیفارم میں، آن لائن فوڈ ڈلیوری کی موٹر سائیکل بنا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان سید تحسین الدین اور خدا ڈنو نے مختلف علاقوں میں یہ یونیفارم پہن کر لوٹ مار کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے-

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.