بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر بلدیات بلوچستان صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بلدیات کا محکمہ اب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پاس رہے گا۔

علاوہ ازیں گورنر بلوچستان امان ﷲ خان یاسین زئی کو وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا خط ملنے کے بعد گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر بلوچستان اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.