زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے مرد میدان حسن علی نےخوشی کے اس لمحے میں اپنی نولومود بیٹی کو خوب یاد کیا۔
ہرارے میں پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہیں، جب سے وہ دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیٹی کو بہت مس کررہا ہوں لیکن نیشنل ڈیوٹی بھی اہم ہے، ایک ایک دن گن رہا ہوں کہ کس دن واپسی کی فلائٹ ہوگی۔
حسن علی نے ہرارے میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 89رنز دے کر 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔
Comments are closed.