جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

این اے 249: نتائج نے بتایا ’دال میں کچھ کالا ہے‘، جے یو آئی (ف)

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) نے بھی این اے 249 کے انتخابی نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا تاخیر سے این اے 249 کے نتائج دینا واضح کرتاہے کہ دال میں کچھ کالاہے۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعید غنی صاحب کے ٹوئٹر سے نتائج کا الیکشن کمیشن سے پہلے جاری ہونا، انتخابی زرلٹ کو مشکوک بناتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ این اے 249 میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار مفتاح اسماعیل کا مقابلہ 2 حکومتوں سے تھا۔

ترجمان نے یہ بھی کہاکہ محکمہ تعلیم کے افسران کو انتخابی ڈیوٹی دے کر سارے انتخابی عمل کو مشکوک بنادیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.