بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور کے 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہورمیں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کے باعث 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ہفتوں کے لیے لاہور کے کورونا ہاٹ اسپاٹس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آ گئیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں مصطفیٰ ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 5 شامل ہیں۔

میسن روڈ، سنت نگر، راج گڑھ، اسلام پورہ، ساندہ اور شاہ جمال میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقوں گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور اسٹاف کالونی یو ای ٹی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بازار، شاپنگ مالز، کاروباری مراکز اور دفاتر مکمل بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.