بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کا اولاد کی تربیت سے متعلق اہم پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اولاد کی اچھی تربیت کی اہمیت کے حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ خاتون کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں ۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ دیر روئے گی۔‘

انہوں نے علم اور دین کی زندگی میں اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’مگر علم نہ دیا جائے تو ساری زندگی روئے گی اور اگر دین نہیں سکھایا تو قیامت کے دن بھی روئے گی۔۔۔!!‘

شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ناقدیں اور مداحوں کی جانب سے انکے اس ٹوئٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے پہلے سابق فاسٹ بالر والدین کی اہمیت اور بچوں کے انکے ساتھ سلوک کرنے سے متعلق پیغام بھی خوبصورت پیغام شئیر کرچکے ہیں۔

والدین سے متعلق اپنے پیغام میں شعیب اخترنے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’والدین سے مسکرا کر بات کیا کریں، ہم مڈل کلاس لوگ ہیں، ہمارے ماں باپ کے پاس جائیدادیں نہیں زندگیاں ہوتی ہیں جو وہ ہم پر لگا دیتے ہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.