بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرائیکا اراکین کی پازیٹو انگیجمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمےخلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا ٹرائیکا اراکین کی مسلسل پازیٹو انگیجمنٹ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں دوحا معاہدے پرعمل درآمد سے متعلق بات ہوئی۔

یہ بات امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہا ہے کہ افغانستان کے سلسلے میں گزشتہ روز دوحہ میں امریکا، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں بین الافغان سیاسی حل کیلئے کوششیں بڑھانے پر مضبوط اتفاق ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.