بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مزدوروں کی بہتری کے اقدامات وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے بہتری کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

فواد چوہدری نے یومِ مزدور پر جاری پیغام میں کہا کہ مزدور، محنت کش طبقے انسانی ترقی اور تہذیب و تمدن کے معمار ہیں، مزدور، پسے ہوئےطبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء میں عمران خان کی فکر کا محور مزدور پیشہ طبقے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت، روزگار سمیت مزدوروں کے بہتری کے اقدامات وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.